ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راہل نے نکسلی حملہ میں ہلاک فوجیوں کے اہل خانہ سے کی ملاقات

راہل نے نکسلی حملہ میں ہلاک فوجیوں کے اہل خانہ سے کی ملاقات

Thu, 05 Jul 2018 23:43:44    S.O. News Service

 امیٹھی:5/جولائی(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے نکسلیوں کے حملے میں مارے گئے نوجوان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے دوسرے اور آخری دن راہل اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے انل کمار موریا کے گھر نرینی گاؤں گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔انل اسی سال اپریل میں چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کے حملے میں مارے گئے گئے تھے۔ راہل نے اسی وقت فون پر رشتہ داروں سے بات چیت کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ جب امیٹھی آئیں گے تو ملاقات ضرور کریں گے۔راہل اپنے دورہ کے دوران منشی گنج میں کانگریس لیڈر رام مورتی شکلا کے گھر گئے اور کچھ وقت مہلوک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ رہے، واضح ہو کہ آج شکلا کی بیٹی کی شادی ہے۔ کانگریس صدر نے گوری گنج کے  میں زیر تعمیر فوجی اسکول کا معائنہ کیا، اس کے بعد وہ کانگریس عوامی خدمات یونٹ کے سینئر لیڈر بیجناتھ تیواری کے گھر گئے اور ان کی بیوی کی موت پر غم تعزیت کا اظہار کیا۔کانگریس صدر نے علاقے میں فنڈ سے بنی پانچ سڑکوں کا افتتاح بھی کیا۔راہل نے خستہ حال امیٹھی بائی پاس کا معائنہ کیا اور حکام سے اس سلسلے میں سوالات کئے۔ حکام نے راہل کو بتایا کہ اس کا 115 کروڑ روپے کا بجٹ آ چکا ہے، کام جلد شروع ہو جائے گا۔ 


Share: